میں ذوالفقار علی بھٹو کو مجرم سمجھتا ہوں.
پاکستان کے قیام کے بعد آٹو موبائل انجینئرنگ کی ابتدائی تاریخ اور اس صنعت پر بدترین خودکش حملہ : 1953 نینشل موٹر کارپوریشن نے امریکن جنرل موٹرز کے اشتراک سے پاکستان کی پہلی واکس ہال گاڑی تیار کی۔ جبکہ بعد میں پاکستاں کے مشہور زمانہ بیڈ فورڈ ٹرک اسی پلانٹ پر تیار کیے گئے۔
1953 میں ایکسائڈ بیٹریز نے پاکستان کا پہلا بیٹری پلانٹ لگایا۔
1954 میں علی موٹرز نے فورڈ موٹرز امریکہ کے ساتھ مل کر پہلی کار، ٹرک اور اس کے بعد پک اپ ٹرک تیار کرنے کی غرض سے پلانٹ لگایا۔
1956 میں ہارون انڈسٹریز نے ڈوجے امریکہ کے برینڈ نیم سے پک اپ ٹرک تیار کیا۔
1961 میں آل ون انجینئرنگ نے پاکستان میں گاڑیوں کے پارٹس تیار کرنے کا جدید پلانٹ لگایا۔
1962 میں وزیر انڈسٹریز نے اٹالین لمبریٹا سکوٹر کمپنی کے اشتراک سے پاکستان کا پہلا سیکوٹر تیار لمبریٹا TV200 تیار کیا۔
1962 میں کندھنوالہ انڈسٹریز نے امریکن جیپ کمپنی کے مختلف ماڈل سیریز CJ 5, CJ 6, Cj 7 ملک میں پہلی بار تیار کی۔
1963 میں جنرل ٹائرز نے کراچی میں پہلا ٹائروں کا پلانٹ کانٹنٹل ٹائرز جرمنی کے تعاون سے قائم کیا۔
1963 میں ہائے سن گروپ نے امریکن ماک ٹرک کی پیداوار شروع کی۔
1964 میں رانا ٹریکٹرز (موجودہ ملت) نے میسی فرگوسن ٹریکٹرز کی ملکی سطح پر پیداوار کا آغاز کیا۔
1964 میں نینشل موٹرز کو خٹک خاندان نے خریدا تو وہ گندھارا موٹر انڈسٹریز بنی۔
1964 میں ہی راجا موٹرز نے اٹالین مشہور زمانہ ویسپا سکوٹر کی پاکستان میں پیدوار شروع کی۔
1964 اٹلس آٹوز نے پہلا ہنڈا موٹر سائیکل کا پلانٹ لگایا۔
1965 میں جعفر موٹرز نے مختلف آپریشن جیسے ٹریلر بیڈ ، ایمبولینس، فائر بریگیڈ کے لیے گاڑیاں تیار کرنے کا آغاز کیا۔
1965 میں مانو موٹرز نے ٹیوٹا گاڑیوں کی مقامی سطح پر پیداوار کی بنیاد رکھی۔۔
پھر آتا یے کہانی میں وہ موڑ جہاں سے شروع ہونے والا انٹرول آج تک ختم ہونے کا نام نہیں لیتا۔
1972 میں تمام آٹو صنعتوں کو قومیا کر پاکستان آٹو موبائل کارپوریشن کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے۔ علی موٹرز کو عوامی موٹرز، وزیر علی انجینئرنگ کو سندھ انجینرنگ، ہارون انڈسٹریز کو ریپبلک موٹرز، گندھارا موٹرز کو نیشنل موٹرز، کندھنوالہ موٹرز کو نیا دور موٹرز، ہائے سن کو ماک ٹرک، جعفر موٹرز کو ٹریلر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا نام دیا جاتا ہے۔
جبکہ رانا ٹریکٹرز کو ملت ٹریکٹرز کا نام دے کر پاکستان ٹریکٹر کارپوریشن کا ادارہ قائم کیا گیا۔
معذرت کے ساتھ بھٹو صاحب بھی کسی کے منصوبوں پر اپنی تختی لگاتے رہے۔ جس کی بدولت آج تک ہماری صنعت مکمل بحال نہیں ہو سکی۔ اگر یہ تمام ادارے اپنے اصل مالکان کے پاس ہوتے تو آج پاکستان کے اپنے برینڈ لانچ ہو چکے ہوتے۔ آج ہمارے ملک کی بنی گاڑیاں، موٹر سائیکل ، ٹریکٹر اور ٹرک دوسرے ممالک کی سڑکوں پر نظر آ رہے ہوتے۔ بالکل ایسے جیسے ٹاٹا اور مہاہندرہ کی مصنوعات عرب دنیا اور افریقہ میں نظر آ رہی ہیں۔
آج ان قومیائی گئی صنعتوں میں سے صرف 3 ٹوٹی پھوٹی حالت میں کسی نہ کسی طرح زندہ ہیں۔ باقی سب کا وقت کے ساتھ انتقال ہو گیا۔
ساٹھ کی دہائی تک پاکستان میں انڈسٹری فروغ پا رہی تھی۔ اصفہانی ، آدم جی ، سہگل ، جعفر برادرز ، رنگون والا، افریقہ والا برادرز جیسے ناموں نے پاکستان کو انڈسٹریلائزیشن کے راستے پر ڈال دیا تھا۔ دنیا پاکستان کو انڈسٹریل پیراڈائز کہا کرتی تھی۔ ماہرین کا کہنا تھا ترقی کی رفتار یہی رہی تو پاکستان ایشیاء کا ٹائیگر بن جائے گا۔
یہاں فیکٹریاں ، ملیں اور کارخانے لگ رہے تھے۔بجائے ان کاروباری خاندانوں کے مشکور ہونے کے کہ وہ معاشی سرگرمی کو زندہ رکھے ہوئے تھے، ہمارے ہاں سرمایہ دار کو ہمیشہ دشمن سمجھا گیا‘ رہی سہی کسر بھٹو کے سوشلزم کے خواب نے پوری کر دی۔ ہمارے ہاں نظمیں پڑھی جانے لگیں ’’ چھینو مل لٹیروں سے ‘‘۔چنانچہ ایک دن بھٹو صاحب نے نیشنلائزیشن کے ذریعے یہ سب کچھ چھین لیا۔ لوگ رات کو سوئے تو بڑے وسیع کاروبار کے مالک تھے صبح جاگے تو سب کچھ ان سے چھینا جا چکا تھا۔
بھٹو نے 31 صنعتی یونٹ، 13 بنک ، 14 انشورنش کمپنیاں ، 10 شپنگ کمپنیاں اور 2 پٹرولیم کمپنیوں سمیت بہت کچھ نیشنلائز کر لیا۔ سٹیل ملز کارپوریشن آف پاکستان ، کراچی الیکٹرک، گندھارا انڈسٹریز ، نیشنل ریفائنریز، پاکستان فرٹیلائزرز، انڈس کیمیکلز اینڈ اندسٹریز، اتفاق فاؤنڈری، پاکستان سٹیلز، حبیب بنک ، یونائیٹڈ بنک ، مسلم کمرشل بنک ، پاکستان بنک ، بینک آف بہاولپور ، لاہور کمرشل بنک ، کامرس بنک ، آدم جی انشورنس، حبیب انشورنس، نیو جوبلی، پاکستان شپنگ، گلف سٹیل شپنگ، سنٹرل آئرن ایند سٹیل سمیت کتنے ہی اداروں کو ایک حکم کے ذریعے ان کے جائز مالکان سے چھین لیا گیا۔
جاری ہے 👇👇👇